مختار نامہ خاص
Admin
10:43 AM | 2020-01-13
سوال: مختار نامہ کیا ہوتا ہے ؟ یہ کتنی قسم کا ہوتا ہے اوراس میں کیا کیا اختیارات ہوتے ہیں اور اس کو کیسے بنایا جا تا ہے؟ حل: مختار نامہ ایسی پاور جو آپ کسی بندے کو تفویز کرتے ہیں کہ آپ کی عدم موجودگی میں جیسے کام آپ نے کرنا تھا ، کرنا ہوگا وہ کرئے ۔ مختار نامہ کی اہم دو قسمیں ہیں ۔ 1- ایک مختار نامہ خاص 2- ایک مختار نامہ عام ایک تیسری قسم مختار نامہ کی ہے جسکو وکالت نامہ بھی کہتے ہیں جو ایک سائل اپنے وکیل کو سائن کر کے دیتا ہے اور جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ یہ عدالت میں قانونی طور پر میرے موقف کوپیش کرئے گا اور میری وکالت کرئے گا ۔ ا ب مختار نامہ خاص
ور مختار نامہ عام ان کو میں ایک ایک کر کے آپ کے سامنے انکی فارمیشن کیونکہاہم چیز جو وہ مانگ رہے تھے کہ ان کی فارمیشن کیا ہوتی ہے؟جن چیزوں کا آپ نے خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے میں مختار نامہ خاص کو بیان کرتا ہوں ۔ مختار نامہ خاص کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جن کے بارے میں اختیار دہندہ اپنے اختیارات کچھ مخصوص کام کرنے کے لئے کسی دیگر شخص کو دیتا ہے وہ اپنا نمائندہ بنا کے بھیجتا ہے کہ جناب یہ مختار نامہ خاص میں نے اس کو لکھ دیا ہے اور اس میں موجودتمام اختیارات اس کو حاصل ہے اورجو یہ کام کرئے گا اس مختار نامہ خاص کی روشنی میں وہ ایسے ہی تصور ہوگا جیسے کہ اصل بندے نے جس نے مختار نامہ دیا ہے وہ کر رہا ہے ۔ مختار نامہ ایک سے زائد بندے کسی ایک بندے کو دے سکتے ہیں ۔ دس ، بیس، پچاس ، سو، دو سو، چار سو وہ مل کے کسی ایک بندے کواختیار دے سکتے ہیں ۔ اب مختار نامہ خاص بنتا کیسے ہے؟ مختار نامہ خاص کی قانونی ضرورت یہ ہے کہ پہلے تو آپ ایک اسٹامپ پیپر لیں گے ۔ اسٹامپ پیپر جاری کروائے گا جو آپ کو اختیار دے رہا ہے وہ خواہ خود بہتر تو یہ ہے کہ وہ خود جاکے جاری کروائے یا اس کا کوئی نمائندہ وہ بذریعہ کسی کے جاری کروائے اور جس کے حق میں وہ کر رہا ہے اسکے نام جاری کروائے ۔ اس مختار نامے میں مختار نامہ خاص میں اس میں وہ تمام کام لکھنے ہیں جن میں مقدمات کی پیروی بھی ہوسکتی ہے ۔ جس میں شہادت پیش کیا جانا بھی ہوسکتا ہے جس میں بطور گواہ پیش ہونے کا اختیا ر بھی دیا ہو، مقدمہ واپس لینے کا اختیار دیا ہو، مقدمہ میں وکالت نامہ دینے کا اختیار دیا ہو، وکیل مقرر کرنے کا ختیار دیا ہو، ٹیکس ادا کرنے کا اختیار دیا ہو، محکمہ مال سے نقولات حاصل کرنے کا اختیار دیا ہو، اپیل دائر کرنے کا اختیا ر دیا ہو، نظر ثانی دائر کرنے کا اخیتار دیا ہو غرض کے سپریم کورٹ تک لڑنے کا اختیار دیا ہو ۔ یہ تمام چیزیں اس مختار نامہ خاص میں ۔ اب مختار نامہ خاص صرف عدالتوں کی حد تک نہیں ہوسکتا ۔ مختار نامہ خاص نجی طورپر بھی ہوسکتا ہے وہ کیسے؟کہ مختار نامہ خاص مقرر کردیا ایک شخص کو مختار خاص مقرر کردیا اس کو اختیار دے دیا کہ یہ میر ی جائیدا د ہے اس کو کرائے پے دے، اس کی دیکھ بھال کرئے ، اس کے یوٹیلٹی بلز ادا کرئے میرے بحاف پے، اس پراپرٹی کے بارے میں نقولات حاصل کرئے، محکمہ مال میں پیش ہو، کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہو ۔ وہ ایسے ہی ہو کہ جیسے اصل بندہ پیش ہورہا ۔ یہ سارے اختیارات لکھ کے اس اسٹامپ پیپر پے تو آپ نے دو گواہوں سے اس کی تصدیق کروالینی ہے کہ وہ گواہ کریں کہ یہ مختار نامہ خاص ہمارے سامنے ہماری موجودگی میں تحریر کیا گیا ۔ ہمارے سامنے اے نے یا اے، بی، سی، ڈی نے زی کو مختار خاص مقرر کیا ۔ اب مختار خاص میں ایک بہت اہم چیز ہے کہ مختار خاص میں جائیداد کو بیچنے کا اختیار، جائیداد کو ہبہ کرنے کا اختیار، جائیداد کا تبادلہ کرنے کا اختیار غرض وہ کوئی اختیارجو جائیداد کی ہیت بدل دے کہ جائیداد کے ملکیت کے خانے میں اختیار دینے والے بندے کا نام تھا اور وہ اس مختار نامے کی وجہ سے نکل جائے وہ کوئی اختیار مختار نامہ خاص میں نہیں ہوسکتا ۔ مختار نامہ خاص جو ہے وہ یہ مکمل ہونے کے بعدپھر وہ نوٹری پبلک یا اوتھ کمیشنر بہتر ہے کہ آپ اس کو نوٹری پبلک سے آپ تصدیق کروائیں اور اوتھ کمیشنر دونوں سے تصدیق کروائیں ۔ اگر نوٹری پبلک دستیاب نہیں تو اوتھ کمیشنر سے تصدیق ہونا لازمی ہے پوری مالیت کا اسٹامپ ہونا لازمی ہے ۔ آج سے چالیس سال پہلے پانچ روپے کے اسٹامپ پیپر پے مختار نامہ خاص جاری ہوجاتا تھا ۔ پھر وہ دس روپے پے ہوا، پھر وہ سو روپے پے ہوا، پھر وہ پانچ سو روپے پے ہوا، اب وہ ایک ہزار روپے کا ۔ ایک ہزار روپے کی مالیت کا جب آپ اس کو نوٹری پبلک اور اوتھ کمیشنر سے تصدیق کروالیں گے تو و ہ مختار نامہ خاص مکمل ہوگیا ۔ اب وہ آپ بطور مختار نامہ خاص اس کو استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے اوپر ایکٹ کرسکتے ہیں ۔ اب مجھے ایک سائل کا فون آیا انھوں نے مجھ سے مشورہ مانگا ہے کہ جی ایک پراپرٹی میں نے پرچیز کی ہے اور اس پراپرٹی کا اب چیلنج ہوگیا ہے ہائی کورٹ میں اور یہ سول کورٹ میں کہ جی یہ جالی طور پر ہوا ہے مختار کو اختیار نہیں تھا بیچنے کا یہ ہوا وہ ہوا میں نے ان سے پوچھا کہ پہلے تو یہ بتائیں کے وہ رجسٹرڈ دستاویز ہے یا نوٹری پبلک اور اوتھ کمیشنر سے تصدیق شدہ ہے انھوں نے مجھے واٹس اپ پے تصویریں بجھوائیں تو وہ ایک رجسٹرڈ دستاویز تھا ۔ بھئی پانی کے گلاس کے باہر آپ پیٹرول لکھ دیں تو وہ پیٹرول نہیں ہوگا وہ پانی کا گلاس ہی ہوگا ۔ اب اس مختار نامے پے لکھا ہوا تھا مختار نامہ خاص اور نیچے اس کے جو اختیارات دئیے گئے تھے ان اختیارات میں زمین کو بیع کرنے کا اختیار بھی تھا اور وہ پورے عمل کے ساتھ رجسٹر ہوا تھا ۔ رجسٹریش ایکٹ کے تحت، سٹیمپ ایکٹ کے تحت سٹیمپ ڈیوٹی ادا ہوئی تھی باقی تمام جو ٹیکسیز ہیں وہ ادا ہوئے تھے تو تمام چیزیں ہونے کے بعد وہ ایک رجسٹرڈ دستاویز تھا تو بھئی اس کے اوپر مختار نامہ خاص لکھا ہوا ہے تو اس کا مطلب نہیں کہ وہ مختار نامہ خاص ہے وہ مختار نامہ عام ہے ۔ اسلئے آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ یہ چیز ہاں اگر وہ مختار نامہ دینے والا آکے چیلج کرئے کہ جناب میں نے تو مختار نامہ خاص پڑھا تھا میں نے تو اس کو مختار خاص دیا تھا وہ ایک لمبی بحث ہے، وہ ایک لمبی بحث ہے وہ ہر مقدمے کی نوعیت پر ہے ۔ اگر وہ کہتا ہے مختار نامہ خاص دیا تھاتو مختار نامہ خاص تو سادہ ساہے ایک انگوٹھا لگنا ہے ایک سائن ہونا ہے آپ نے اس کو حوالے کردینا ہے اور اس نے جا کے اوتھ کمیشنر اور نوٹری پبلک سے تصیدیق کروالینا ہے لیکن جب وہ دستاویز رجسٹرڈ ہونا ہے اسکی رجسٹریشن کا عمل شروع ہونا ہے تو بھئی وہ ایک انگوٹھا اور سائن نہیں لگنے اس میں بیسیوں انگوٹھاجات لگتے ہیں اورسائن ہوتے ہیں اور اس کے بعد پورا ایک سیٹ بن کے وہ تیار ہوکے جمع ہوتا ہے ۔ جمع ہونے کے بعد وہ پھر ہوتا ہے یہ آپ کے مقدمے پے منحصر کرتا ہے لیکن جو آپ نے مجھے بتایا اس کے تحت وہ بھئی مختار خاص نہیں ہے آپ اس کے تحت یا جس سے آپ نے خریدا ہے وہ مختار خاص نہیں تھا وہ مختار عام تھا اور اس کو مکمل اختیار حاصل تھا ۔
Leave a comment